پاکستانتازہ ترین

قاضی حسین احمد کے قافلے کے قریب دھماکا

مہمند ایجنسی(نمائندہ خصوصی) سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کے قافلے کے قریب خودکش دھماکے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ خاصہ دار فورس کے مطابق دھماکا بظاہرخاتون خودکش حملہ آورنے کیا۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی۔ اطلاعات کے مطابق قاضی حسین احمد جلسے میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔ زخمی ہونے والوں میں اُن کے گارڈز بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اور سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ جلسہ گاہ کی جانب جانے والے راستے کوبند کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  باراک اوباماہا بھارت میں اور پاکستان..

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker