پاکستانتازہ ترین

11 نومبر کو اتحاد امت کانفرنس ہوگی،قاضی حسین

اسلام آباد(بیوروچیف)  ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام 11 نومبر کو اتحاد امت کانفرنس کا اعلان کیا گیا ہے جس میں متعدد اسلامی ممالک کے مندوبین بھی شریک ہوں گے۔ں گے۔ اسلام آباد میں کونسل کے سربراہ قاضی حسین نے دیگر رہنماوٴں کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اتحاد امت کانفرنس میں الجزائر تیونس ، مراکش، ترکی، ایران، افغانستان اور دیگر اسلامی ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔ملی یکجہتی کونسل میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی موجود ہے یہ فروہی اختلافات کے خاتمے اور اتحاد امت کے لیے سرگرم ہیں۔ قاضی حسین احمد نے مطالبہ کیا کہ فروہی اختلاقات کا باعث بننے کے والے لٹریچر کی اشاعت بند کی جانی چاہیے۔ ملی یکجہتی کونسل کو انتخابی اتحاد بنانے کے بجائے امت کو متفقہ پلیٹ فارم پر لانے کا ذریعہ بنانے چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیطانی قوتیں اسلام میں انتشار پیدا کرنے کی سازشیں کررہی ہیں۔ خود ساختہ لوگوں کو اسلام کا علمبردار بنا کرپیش کیا جارہا ہے۔ قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ مغربی میڈیا اسلام کا خوبصورت چہرہ مسخ کرکے پیش کررہا ہے، ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ مشرقی ذرائع ابلاغ مغرب میڈیا کے زیر اثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:پانچ مسلح افراد ٹرانسپورٹر کا بیٹا اغوا کرکے فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker