پاکستانتازہ ترین

قومی اسمبلی نے ملک کو اسلحہ سے پاک کرنے کی قرارداد منظور کرلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی نے متحدہ قومی موومنٹ کی پاکستان کو اسلحہ سے پاک کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔ ایم کیوایم کے رہنماءفاروق ستارنے کہاکہ ملک بھر میں امن کو خطرہ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اسمبلی میں قرارداد پیش کریں۔ اجازت ملنے پر اُنہوں نے قرارداد پیش کردی جسے منظور کرلیا گیاتاہم جے یوآئی ، ن لیگ اور اے این پی نے بل کی مخالفت کی۔قرارداد کے متن کے مطابق حکومت ملک کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے بلاامتیاز کارروائی کرے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی عدیل نے کہاکہ اُن کی سفارشات کو بل کا حصہ بناناچاہیے تھا ۔بشری گوہر نے کہاکہ کراچی اسلحے کاڈھیر بن چکاہے ، پہلے اُسے پاک کیاجائے ۔ پیپلزپارٹی کے رہنماءخورشید شا ہ کاکہناتھاکہ اُنہوں نے بل کی مخالفت نہیں کی تاہم الزام تراشی کے بجائے دہشت گردی کو جڑسے ختم کرناہوگا۔ نو لوگوں کے دستخطوں کے ساتھ درخواست پیش کردی گئی جس پرن لیگ کے رہنماءروحیل اصغر کاکہناتھاکہ ایسی قراردادوں سے تب تک مسئلہ حل نہیں ہوگا جب تک ہم ذاتی مفاد سے بالاتر ہوکر کارروائی نہیں کریں گے ۔بعدازاںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکہ مرض کی تشخیص کے ساتھ ساتھ علاج بھی ضروری ہے ، تمام جماعتوں کو اپنے مفادات بالائے طاق رکھناہوں گے اور پہلے مرحلے میں اسلحہ کی فیکٹریاں ختم کرناہوں گی ،اسلحہ کہاں بنتاہے، سب کو علم ہے۔اُنہوںنے کہاکہ پورے ملک میں جرائم پیشہ افراد اور انتہاءپسندوںکا گٹھ جوڑ ہے ، ملک کے اسلحے سے پاک ہونے کے بعد کراچی بھی پاک ہوجائے گا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی نے کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کی قرارداد پیش کی تھی جس کی متحدہ نے مخالفت کی تھی تاہم قرارداد منظور کرلی گئی ۔تجزیہ نگاروں کا کہناہے کہ سیاسی عزم ضروری ہے ، کہیں سے تو آپریشن شروع کرناہوگاچاہے وہ کراچی ہی کیوں نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:جس نے عوام کواحساس محرومی دیا وہ قومی مجرم ہے: اسدعلی کھوکھر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker