پاکستانتازہ ترین

سپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کو کام کرنے سے روکا جائے،درخواست دائر

لاہور(نامہ نگار) وزیراعظم نااہلی ریفرنس پراسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم اور فہمیدہ مرزا کو بطور سپیکر کام کرنے سے روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست اظہر صدیق کی جانب سے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم اپنے عہدے کے لیے نااہل ہوچکے ہیں اس لیے سپیکر کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے۔ جبکہ آئین میں کہیں بھی سپیکر کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ عدالت عظمی کے فیصلے کے خلاف کوئی رولنگ دیں سکیں۔ درخواست میں عدالت کو مزید بتایا گیا کہ آئین کے مطابق سپیکر سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرنے کی پابند ہیں وزیراعظم کیس میں سپیکر نے عدالتی احکامات کے خلاف فیصلہ دے کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے لہذا اب وہ سپیکر کے عہدے پر کام نہیں کرسکتیں۔ اس لئے عدالت فہمیدہ مرزا کو بطور سپیکر کام کرنے سے روکتے ہوئے ان کی رولنگ کو غیرآئینی اور کالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں  اذلان شاہ ہاکی: نیوزی لینڈنے پاکستان کو 3-1 سے ہرادیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker