تازہ ترینعلاقائی

پشین:ڈپٹی کمشنرعبدالمنصورکاکڑکی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں، قومی جرگہ

پشین ﴿بیوروچیف/ملک سعداللہ جان ترین﴾پشین قومی جرگہ کے رہنما وںچیف آف السادات سید بدرالدین شاہ اور حاجی سردار مصطفی خان ترین نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پشین میں بدامنی لاقانونیت قتل و غارتگری کے واقعات پر قابو پانے کیلئے ڈپٹی کمشنر عبدالمنصور کاکڑ کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں پشین کے انتظامی آفیسرآن نے تحفظ عامہ کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیاہے عوام کے سرو مال کی تحفظ کیلئے منصور کاکڑ کی کوششیں اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی موصوف نے غیر جانبدار رہ کر عوام کی مفادات کا تحفظ کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سید عبدالصمد طور آغا قبائلی رہنما سید علاوالدین ااغا حرمزئی حاجی مولاداد عرف طور کاکا جماعت اسلامی کے حاجی غلام علی کاکڑ جمعیت علمائ اسلام نظریاتی کے مولوی حبیب اللہ آغا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمد عیسیٰ روشان سید پائند شاہ حاجی یار محمد اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عبدالمنصور کاکڑ ڈی پی او اسد ناصر اور اے ڈی سی داود خان کا تبادلہ بلاجواز قابل مذمت ہے صوبائی وزیر پی ایچ ای مولانا عبدالباری آغا ترقیاتی کاموں کی بجائے ایماندار آفیسرآن کی بلاوجہ تبادلے پر اتر آیا ہے مزکورہ وزیر نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے صوبائی وزیر مولانا عبدالباری آغا اور چند دیگر وزرائ ضلع پشین کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کے درپے ہیں جنھیں ہمارے ہوتے ہوئے کسی صورت کامیابی نصیب نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ مزکورہ آفیسرآن کے تبادلے کی منسوخی تک چین سے نہیں بیٹیں گے پشین قومی جرگہ نے ڈپٹی کمشنر عبدالمنصور کاکڑ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی بلاجواز تبادلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پشین میں آباد تمام قبائل متحد ہوکر قیام امن کو برقرار رکھنے کیلئے جرگہ اور پشین انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں چند صوبائی وزرائ پرامن پشین میں آگ اور خون کا کھیل کھیلنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا انہوں نے گورنر بلوچستان وزیر اعلی چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر عبدالمنصور کاکڑاور ڈی پی او اسد ناصر کا تبادلہ فوری منسوخ کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker