پاکستانتازہ ترین

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو دنیا سے رخصت ہوئے 30برس بیت گئے

hafeez jalanchariلاھور(نمائندہ ڈیسک)  قومی ترانے کے خالق اورشہرہ آفاق شاعر۔ حفیظ جالندھری  کو دنیا سے رخصت ہوئے تیس برس بیت گئے ۔مگرارض پاک پرگونجتا ہوا قومی ترانہ ان کی یاد کو زندہ رکھے ہوئے ہے ۔ پاک سرزمین کی عظمت بیان کرنے والا ۔ یہ قومی ترانہ ۔۔۔ ابوالاثرحفیظ جالندھری کے قلم کا شاہکارہے۔ جس کا انتخاب سات سو پنتیس شعراء کے کلام میں سے کیا گیا ۔ جالندھر میں پیدا ہونے والے یہ شاعر۔ تحریک پاکستان کے سرگرم رکن بھی رہے ۔ قیام پاکستان کے بعد۔ لاہور کو اپنا ٹھکانہ بنایا۔ اور پھر یہیں کے ہوکررہ گئے۔ قومی ترانے کے خالق کا اعزاز رکھنے والے ۔ اس شاعر کے کلام میں ۔ شاہنامہ اسلام جیسی لازوال تخلیق بھی شامل ہے . اپنی مثنوی ۔۔۔ اور قومی ترانے کے علاوہ ۔۔۔ حفیظ جالندھری   نے ایسی نظمیں اور غزلیں بھی تحریر کیں ۔ جو ادب کی دنیا میں آج بھی ترنم بکھیر رہی ہیں ۔  حفیظ جالندھری  ۔ اکیس دسمبر انیس سو بیاسی کو اس جہان رنگ و بو سے رخصت ہوگئے۔ اور ان کو مینار پاکستان کے سائے تلے دفن کیا گیا

یہ بھی پڑھیں  تھانہ مصطفی آباد نے سکول سے چھٹی کے وقت لا پتہ ہونے والی بچی کو تلاش کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker