پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:قائداعظم یونیورسٹی کے طلباکااحتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد﴿بیورو رپورٹ﴾اسلام آباد میں قائداعظم یونی ورسٹی کے طلبائ نے ہڑتال کرتے ہوئے جامعہ کے بیرونی راستے بند کردئے ہیں جبکہ وائس چانسلر نے یونی ورسٹی کو 2 روز کیلئے بند کردیا اور ہاسٹل بھی خالی کرانے کا حکم دے دیا ہے. جامعہ قائداعظم کے احتجاجی طلبائ کا کہناہے کہ یونی ورسٹی ہاسٹل میں انتہائی غیرمعیاری سہولیات دی جارہی ہیں ، گزشتہ دنوں یونی ورسٹی کی ایک بس کے نیچے آکر طالبعلم کے مارے جانے کا ملزم ڈرائیور گرفتار بھی نہیں ہوا ہے، احتجاجی طلبائ نے یونی ورسٹی کے باہر آکر مرکزی دروازے کو بند کردیا اور ٹائر جلا کر سڑک کو ٹریفک کیلئے بلاک کردیا ،ذرائع کے مطابق وائس چانسلر نے یونی ورسٹی کو دو روز کیلئے بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہاسٹل بھی خالی کرانے کی ہدایات کردی ہیں، حالات پر کنٹرول کرنے کیلئے شہری انتظامیہ کے حکام اور پولیس کے دستے بھی وہاں پہنچ گئے ، احتجاجی طلبائ بعد میں یونی ورسٹی کے اندر چلے گئے اور وہاں ہونے والی عالمی سطح کی ایک کانفرنس کے ہال کو جانے والے راستے بھی بند کردیئے

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کو کر کٹ میں دھو م مچا نے والا دوسرا بو م بو م فہیم اشرف مل گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker