پاکستانتازہ ترین

آزاد کشمیر:بانی پاکستان کا یوم ولادت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

quaid azamمظفر آباد( مانیٹرنگ سیل) آزاد کشمیر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 136واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا سرکاری طور پر کوئی تقریب نہ ہوسکی مسلم کانفرنس یوتھ ونگ ایم ایس ایف کی طرف سے دارالحکومت مظفر آباد میں دعائیں تقریب اور مختلف علاقوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آزا د کشمیر بھر میں قائداعظم محمد علی جناح کا 136 واں یوم پیدائش منایا گیا اس حوالے سے سرکاری طور پر کوئی بڑی تقریب نہ ہوسکی جبکہ بڑی تقریب مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر سید یاسر نقوی جبکہ سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات ایم ایس ایف یوتھ ونگ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں کارکنوں کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:سپیکرپنجاب اسمبلی کے کزن رانا جہانداد خاں پیپلز پارٹی میں شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker