پاکستانتازہ ترین

ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے قائد اعظم کے اصولوں پرعمل کرنا ہو گا،عقیل خان سینئرنائب صدرسی سی پی

aqerلاہور( پ ر ) کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش کا دن ان کے اصولوں سے وابستگی کا تجدید عہد کا دن ہے،اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے تصور پاکستان میں کرپشن اقرباء پروری کی کوئی گنجائش نہیں۔ ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کرنا ہو گا۔آج قائد کے وطن کا حال دیکھ کر دل خون کے آنسور وتا ہے۔ چیئرمین ایکشن کمیٹی وسیم نذر نے کہا کہ ہم پرقائداعظم کا احسان ہے کہ وہ ہمیں پاکستان بنا کر دے گئے جہاں ہم آزادی کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ اب یہ ہم پر فرض ہے کہ ہم اپنے قائد کی اس نشانی کی تاحیات حفاظت کریں اور قائد کے اصولوں کے مطابق زندگی بسر کریں۔ پنجاب کے صدر حافظ جاوید الرحمن قصوری نے کہا کہ پاکستان لوٹ کھسوٹ کے لیے نہیں بنایا گیا تھا ۔آج ملک میں جو بدامنی ہے اس کو دیکھ کر تو قائد کی روح بھی کانپ رہی ہوگی۔ملک ساجد اعوان نے اس دن کو قائد کے نام کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں قائداعظم جیسا لیڈر کوئی نہیں۔ کالمسٹ کونسل آف پاکستان قائداعظم کو سلیوٹ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جنگل کا قانون چاہیے۔۔۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker