تازہ ترینعلاقائی

قائدآباد، جعلی پولیس ملازم گرفتار، ملزم کا بھائی موقع سے فرار

قائدآباد (مانیٹرنگ سیل) غیر قانونی پرائیویٹ گاڑی پر سبز نمبر پلیٹ نیلی بتی لگانے والہ پولیس کے ساتھ بد تمیزی اور ہتک آمیز رویہ اختیار کر کے جعلی ملازم نکلا پولیس اہلکاروں سے گاڑی سبز نمبر پلیٹ نیلی بتی کی دریافت کرنے پر مشتعل ہو کر ہاتھا پائی پر اتر آیا پولیس نے ملازم ظاہر کرنے والے کو موقع پر گرفتار کر لیا جعلی ملازم کا بھائی موقع سے فرار ہو گیا سول جج نے ملز م ابو بکر کو جوڈیشنل شاہ پور صدر جیل بھیج دیا تفصیلات کے مطابق تحصیل قائدآباد کے نواحی اتراء کے ملک حاجی احمد نواز اتراء المعروف حاجی بم کے بیٹوں ابو بکر ، حق نواز کو ایک نجی ہوٹل پر کھانا کھانے کے دوران پولیس تھانہ قائدآباد کی ٹیم نے ابو بکر سے غیر قانونی طور پر لگائی جانے والی گاڑی نمبری SGQ 6396 پرائیویٹ نمبر سبز نمبر پلیٹ ، نیلی بتی لگانے کے متعلق پوچھ تاچھ شروع کی تو اتنے میں ابو بکر کے بھائی حق نواز باہر کھڑے پولیس اہلکار کے ساتھ الجھ پڑا جس کے نتیجہ میں پولیس اہلکار نے غیر قانونی سبز نمبر پلیٹ ، اور نیلی بتی کے حقائق پر مبنی نہ تھیں اور نہ ہی ابو بکر نامی نوجوان سرکاری ملازم تھابلکہ پولیس اہلکار فیصل قدیر کو اپنے آپ کو ابو بکر چیئر مین بین المذاہب کمیٹی ظاہر کیا لیکن پولیس کی چھان بین کے بعد تمام معاملات بوگس نکلے پولیس ٹیم نے ابو بکر کو فوری طور پر موقع پر حراست میں لے لیا جبکہ حق نواز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس تھانہ قائدآباد نے ملزمان ملک ابو بکر اتراء ملک حق نواز اتراء ولد ملک حاجی احمد نواز اتراء کے خلاف زیر دفعات 186،419،420،468،471ایکٹس کے تحت مقدمات درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ حق نواز کی گرفتاری ابھی تک عمل میں لائی نہ جا سکی ہے تاہم ملزم ابو بکر کو پولیس نے مقامی سول کورٹ عدالت میں چالان کر کے پیش کر دیا ہے آئندہ دوبارہ 18جنوری کو ملزم کو پیش کر نے کا حکم دے دیا ہے اور سول جج چوہدری محمد اشفاق گجر نے ملزم ابو بکر کو جوڈیشنل شاہ پور صدر جیل بھیج کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے کھڑا کردیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker