پاکستانتازہ ترین

قائداعظم کے مزار کے قریب سے 5 کلو وزنی بم برآمد

کراچی(نامہ نگار) پاکستان کے کاروباری وتجارتی مرکز کراچی میں قائداعظم کے مزار کے قریب سے بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ پاک نیوز  کے نمائندے کے مطابق بم مزار قائد کے گیٹ نمبر 2 کے قریب سے برآمد ہوا ہے۔ بم کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ واضح رہے کہ آج صبح شہر کے مرکزی علاقے صدر میں کار پر فائرنگ سے مذہبی رہنما علامہ آفتاب حیدر جعفری اور ان کے ساتھی شاہد علی مرزا کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے قائد اعظم کے مزار سے متصل ایم اے جناح روڈ پر ٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا جس کے بعد پولیس و رینجرز کی بھاری نفری نے وہاں پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کیا اور سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ مشتعل افراد کے احتجاج کے باعث اعتراف کے علاقوں میں کاروباری مراکز اور دکانیں بند کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں  مسجد نبویﷺ میں ایک ہزار نئے قالین بچھادیئے گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker