پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ :کار بم دھماکا، سیکورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) کوئٹہ کے علاقے قمرانی روڈ پر دھماکے میں سیکورٹی اہلکار وں سمیت 6افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے شریف آباد ناکے پر ایک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا توگاڑی سے فائرنگ کی گئی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے تعاقب کیا تو ملزمان نے گاڑی دھماکے سے اْڑادی۔ سیکورٹی حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ مذکورہ گاڑی کوئٹہ شہر میں دہشت گردی کی کارروائی کے لئے جارہی تھی۔ پولیس نے جائے وقوع سے مشتبہ شخص کی لاش بھی قبضے میں لے لی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button