پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ:کوئٹہ دھماکوں سے گونج اٹھا،6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

blastکوئٹہ(مانیٹرنگ سیل) کوئٹہ میں علمدار روڈ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پہلا دھماکا پنجابی امام بارگاہ کے باہر ہوا اور اس کے 2 سے 3 منٹ بعد دوسرا دھماکا ہوا جس کی زد میں آ کر کافی لوگ زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا، دھماکوں کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کر لیا گیا۔ دھماکوں کے بعد علاقے میں بجلی معطل ہو گئی جس سے ریسکیو کے عملے کو امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسرا دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز پورے شہر میں سنی گئی، دھماکے کی شدت سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں  بدل گیا شہرِ آشوب میں کراچی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker