پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ:تخریب کاری کامنصوبہ ناکام، ایک ملزم گرفتار

quettaکوئٹہ(مانیٹرنگ سیل)سرانان لیویز کے عملے نے تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بارودی سرنگیں ریمورٹ کنٹرول بم برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق سرانان لیویز کے عملے نے دوران چیکنگ چمن سے کوئٹہ آنے والی ایک پک اپ گاڑی کوروکنے کااشارہ کیا تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی لیویز نے گاڑی کا تعاقب کیا تو گاڑی میں سوار ایک شخص رحیم اللہ کو حراست میں لے کر گاڑی سے 1150کلوگرام دھماکہ خیز مواد، ڈھائی سوسے زائد بارودی سرنگیں،2پارسل ریموٹ کنٹرول برآمد کرکے قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی یاد رہے کہ گرفتار ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں  افطار ڈنر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker