کوئٹہ ﴿نامہ نگار﴾ ڈائریکٹر کالجز بلوچستان سعد اللہ توفی کے بیٹے کو نامعلوم افراد نے اغوائ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوجستان کے ڈائریکٹر کالجز سعد اللہ توفی کے صاحبزادے افتخار توفی جو میٹرک کا طالبعلم ہے گوالمنڈی بازار سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اغوائ کر لیا۔ سعد اللہ توفی اس سے قبل ریذیڈینشل کالج لورالائی کے پرنسپل بھی رہ چکے ہیں اور چند روز قبل ہی انہیں ڈائریکٹر کالجز بلوچستان تعینات کیا گیا تھا۔ پولیس نے سعد اللہ کے بیٹے کے اغوائ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
You must be logged in to post a comment.