تازہ ترینعلاقائی

بلوچستان: پنجگور میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحے کا ذخیرہ برآمد

کوئٹہ (مانیٹرنگ سیل) پنجگور میں حساس اداروں اور فرنٹیئرکور کا ایکشن۔ کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ برآمد۔ اسلحے میں تین ایس ایم جیز، ایک آر پی جی، چھ راکٹ اور دیگر تخریبی مواد شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق پنجگور کے علاقے گیچک میں خفیہ اطلاع ملنے پر پہاڑیوں کے سلسلے میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے ٹھکانوں میں چھپایا گیا اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ برآمد شدہ اسلحےمیں 3ایس ایم جی، 6 راکٹ، ایک آر پی جی، 3 فیوز سمیت دیگر تخریبی مواد شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ : ہزارہ ٹاؤن جانیوالی بس پر فائرنگ،4خواتین شہید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker