پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ: صوبائی وزیرداخلہ کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

کوئٹہ(مانیٹرنگ سیل) وزیرداخلہ بلوچستان کو ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی ہوئی جس کے باعث ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کرنا پڑی تاہم صوبائی وزیر داخلہ سمیت تمام عملہ محفوظ رہا ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے منگوچر کے قریب وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کےہیلی کاپٹر میں فنی خرابی ہوئی جس کے باعث ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ہوئی صوبائی وزیر داخلہ اور ان کے ساتھ موجود دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے وزیر داخلہ منگو چر میں ریسکیو آپریشن کی فضائی نگرانی کے لئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button