پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ،فائرنگ کےمختلف واقعات میں9 افراد جاں بحق،3 زخمی

کوئٹہ﴿نامہ نگار﴾کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر وحدت کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ اور دو مختلف واقعات میں 9 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  فائرگ کا یہ افسوسناک واقعہ ہفتہ کی صبح کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ہزارہ قبیلے کے افراد مسافر سوزوکی میں ہزارہ ٹائون سے مری آباد کی طرف جارہے تھے کہ بروری روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی کو روک کر اس پر شدید اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے ۔زخمیوں اور جاں بحق افراد کو بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ایس پی صدر ملک ارشد نے کہا کہ گاڑی پر فائرنگ نامعلوم افراد کی طرف سے کی گئی ہے تاہم واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے ۔مسلح ملزمان واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ایس پی صدر نے 7افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔فائرنگ کے دیگر واقعات سنہری روڈ اور شالکوٹ میں پیش آئے جہاں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:فوڈ انسپکٹر کاحفظان صحت کے اصولوں کے بر خلاف کام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker