پاکستانتازہ ترین

تربت،سیکورٹی فورسزاورمسلح افراد کے مابین جھڑپ 4افراد ہلاک

کوئٹہ +تربت ﴿نمائندہ خصوصی+نامہ نگار﴾بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سیکورٹی فورسز مسلح افراد کے مابین جھڑپ کے دوران چار افراد ہلاک ہوگئے سیکورٹی فورسز نے 7افراد کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا تربت کے علاقے مند سے بیس کلومیٹر دور گیبون کے مقام پر جمعہ کی صبح پانچ بجے نامعلوم مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوامسلح افراد مقامی سکو ل کی عمارت میں مورچہ زن ہوگئے جس کے بعد فرنٹیئررکور کے اہلکاروں نے سکول کی عمارت کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیاتربت سے نامہ نگار کے مطابق فریقین میں تقریباً پانچ گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں دونوں جانب بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کی لاشیں سول ہسپتال تربت منتقل کر دی گئیں جہاں ان کی شناخت محمد آدم، محمد علی، محمد حسن، اور محمد اسلم کے ناموں سے ہوئی ہے کوئٹہ میں فرنٹیئرکور کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ان کے بقول اس واقعہ میں سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے آخری اطلاعات تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہا سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ مزیدگرفتاریوں کا بھی امکان ہے واقعے کے بعد تربت ، مند اور دیگر شہروں میں کشیدگی کے باعث نہ صرف تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہوگئے بلکہ تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر کو بھی بند کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں  تحریر ،تقریراورتصویراظہار کابہترین ذریعہ ہیں۔ڈاکٹراجمل نیازی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker