پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ:سیکیورٹی فورسزکے قافلے پرحملہ،3 جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے ائرپورٹ روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں 3 جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جس سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا.دھماکے میں 3 افراد جاں بحق,متعدد افراد زخمی جبکہ 5 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں. دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔  دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ 4 افراد کی حالت نازک ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جمبر: ہفتہ اتوار لاک ڈاؤن کے باوجود مارکیٹ کھلی ہوئی ہیں۔ انتظامیہ خاموش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker