کوئٹہ (نامہ نگار) کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے تحریک انصاف کے خواتین ونگ کے جلسے میں فائرنگ کی جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما سکینہ عبداللہ نے بتایاکہ سریاب روڈ کے علاقے میں ان کا جلسہ ہورہا تھا کہ مسلح افراد نے جلسہ گاہ میں گھس کر فائرنگ شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ خواتین کو خوفزدہ کرنے کیلئے کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع آئی جی کو دیدی گئی ہے تاہم ابھی مقدمہ درج نہیں کرایا گیا ہے۔
You must be logged in to post a comment.