تازہ ترینعلاقائی

مسلم لیگ(ن)ہی بلوچستان کےعوام کےدکھوں کامداوا کرسکتی ہے ،میرظفراللہ شاہوانی

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے سینئر نائب صدر چیئرمین میرظفراللہ شاہوانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی بلوچستان کے عوام کے دکھوں کا مداوا کرسکتی ہے ،پارٹی کے صوبائی صدر نواب ثناء اللہ زہری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر کا عہدہ میرے لئے باعث فخر ہے اور میں چیف آف جھالاوان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے کندھوں پر یہ ذمہ داری عائد کی اور میں انشاء اللہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان میں پارٹی کو مضبوط اور مستحکم بناؤں گااور بلوچستان کے عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے اور بلوچستان میں بسنے والے ہرفرد و قوم کیلئے میرے گھر کے دروازے کھلے ہیں اور میں آن کے مسائل کو پوری قوت کے ساتھ حل کروں گا ۔میر ظفراللہ شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ہر دور حکومت میں نظر انداز کیا گیا اب وقت آگیا ہے کہ لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے اور مسلم لیگ(ن) وہ واحدپارٹی ہے جو بلوچستان کے عوام کی خیر خواہ ہے اورانشاء اللہ آنے والا دور مسلم لیگ(ن) کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آؤاز بلند کروں گا موجودہ دور میں عوام ایک وقت کی روٹی کیلئے محتاج ہوچکے ہیں اور حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں چیف آف جھالاوان و مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر نواب ثناء اللہ زہری سے میری ملاقات ہوئی اور انشاء اللہ بہت جلد بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل اور قبائلی تنازعات کے حل کیلئے گرینڈ جرگہ بلایا جائے گامیر ظفراللہ شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ ماضی میں ہونے والی محرومیوں کا ازالہ صرف مسلم لیگ(ن) ہی کرسکتی ہے اور پارٹی کارکنوں کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہیں ایک مخلص اور نڈر قائد ملا ہے اور وہ پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں تاکہ مسلم لیگ مزید فعال اور مضبوط ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں  وفاق ترقیاتی منصوبوں کیلئے وعدے کےمطابق فنڈزفراہم نہیں کررہا،وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکوہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker