پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ میں دھماکہ،3 راہگیر جاں بحق،پولیس اہلکاروں سمیت 7 زخمی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس موبائل کے نزدیک دھماکے سے 3 راہگیر جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ دہشتگردی کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، امدادی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور دھماکے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button