پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ:دھماکہ48 افراد جاں بحق157 زخمی

quettaکوئٹہ (مانیٹرنگ سیل) کیرانی روڈ پر ہزارہ ٹاون میں دھماکہ میں48افراد جاں بحق اور157 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سول ہسپتال اور بولان میڈیکل ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے بتایا گیا ہے ذرائع کے مطابق دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے سے عمارتوں ، رکشوں اور دیگر گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا کرانی روڈ سمیت قریب و جوار کے علاقے میں فائرنگ بھی ہوتی رہی۔ امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا نجی ٹی وی چینل کے مطابق دھماکہ خیز مواد رکشہ میں نصب کیا گیا تھا بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے لوگ مشتعل ہو گئے اور انہوں نے امدادی ٹیموں پر پتھراو بھی کیا اور گاڑیوں پر بھی پتھر پھینکے جس سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اس موقع پر احتجاج کرنے والے ایمبولینسز کو بھی آگے نہیں جانے نہیں دے رہے تھے پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے سے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button