تازہ ترینعلاقائی

کوئٹہ،سمگلنگ کی کوشش ناکام ، ایک کروڑ روپے مالیت کا غیرملکی سامان برآمد

quetta کوئٹہ(مانیٹرنگ سیل)کوئٹہ کسٹم کے عملے نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کا غیرملکی سامان برآمد کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم پرونٹیو امان اللہ خان ترین کی خصوصی ہدایت پر کسٹم موبائل اسکوارڈ کے انسپکٹر شہزاد اخترخان نے دیگر عملے کے ہمراہ ایئرپورٹ روڈ پر ایک ٹرک سے غیرملکی ٹائر ٹیوب اور گاڑیوں کے رم برآمد کرکے ٹرک قبضے میں لے لیا کسٹم ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے سامان کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی جاتی ہے اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم پروینٹو امان اللہ خان ترین نے کسٹم موبائل اسکوارڈکے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تاکید کی ہے کہ وہ اسمگلنگ کی روک تھام میں دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ اسمگلنگ کا معاشرے سے خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker