تازہ ترینعلاقائی

کوئٹہ سے تشدد زدہ تین لاشیں برآمد

کوئٹہ(مانیٹرنگ سیل) ضلع کیچ کے علاقے کپکپار کراس سے تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کپکپار کراس کے علاقے سے تین لاشیں برآمد کی گئیں ہیں،لاشوں ہر بدترین تشدد کے نشانات واضح طور پر موجود ہیں،تشدد کر کے ہلاک کرنے والے تینوں افراد کو چند روز قبل اغواء کیا گیا تھا۔ کیچ پولیس کے ذرائع کے مطابق مارے جانے والے تینوں افراد کی شناخت ہوگئی ہے، تینوں مقتولین کا تعلق ضلع کیچ کے علاقے دشت سے تھا جنہیں چند روز قبل نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا جس کے بعد سے مغیوں کا اہل ِ خانہ کا کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا تا ہم آج ان کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ تینوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن کا پوسٹ مارٹم جاری ہے جس کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کردی جائیں گی،جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا اور اہل خانہ سے تفصیلی تفتیش بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کر لی۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ:تخریب کاری کامنصوبہ ناکام، ایک ملزم گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker