تازہ ترینعلاقائی

کوئٹہ: کم وزن کی روٹی فروخت کرنیوالے نانباؤں کے خلاف کارروائی، پانچ نانبائی گرفتار

کوئٹہ(نامہ نگار)اسپیشل مجسٹریٹ کی خصوصی ہدایت پرببرک خان نے شہباز ٹاون،پشین اسٹاف میں سرکاری وزن کے برعکس کم وزن کی روٹی فروخت کرنے والے نانباؤں کے خلاف کارروائی کی۔ اس کارروائی کے دوران کم اور سرکار کی جانب سے مقررہ کردہ وزن کے برعکس روٹی فروخت کرنے پر پانچ نانباؤں کوگرفتار،20200/-ہزار روپے جرمانہ کرنے کے علاوہ دس نانباؤں کو وارننگ جبکہ 50دکانوں کی پرائس چیکنگ کی گئی۔ اس موقع پراسپیشل مجسٹریٹ ببرک خان نے کہاکہ سرکاری پرائس لسٹ پر عمل درآمد کرانے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرنے پر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھاری جرمانے اورگرفتاریاں بھی ہورہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شہرمیں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کی نگرانی اور عوام کومعیاری اورمقررہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنائی جارہی ہے۔ جبکہ غیر معیاری ،مضرصحت اورسرکاری ریٹ کے برخلاف فروخت کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button