
کوئٹہ(مانیٹرنگ سیل)بلوچستان کے سینٹرل جیل مچھ میں پھانسی کے منتظرقیدی محمداسماعیل کی مقتولین کے ورثاء سے راضی نامہ اورمقتولین نے ملزم کومعاف کردیاتفصیلات کے مطابق 20سال قبل مشرقی بائی پاس پررہائش پذیرمولابخش کے گھرپرڈکیتی کے دوران مزاحمت پرملزم نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت دوافرادکوقتل کردیاتھاپھانسی کے منتظرقیدی محمداسماعیل کا مقتولین کے ورثاء سے بات چیت کاسلسلہ جاری رہااورگزشتہ روز پھانسی کے منتظرقیدی محمداسماعیل کومقتولین نے معاف کردیااورسیشن کورٹ میں راضی نامے کے بعدمچھ جیل حکام کوپہنچادیاگیاتھااورملزم کوآج بروز منگل 7اپریل کوسینٹرل جیل مچھ میں پھانسی دی جانی تھی مگرمقتولین کے ملزم کی معافی کے بعدپھانسی موخرکردی گئی۔