پاکستانتازہ ترین

ایف سی اورحساس اداروں کے تربت اور بارکھان میں کاروائی 5دہشت گردہلاک

کوئٹہ(مانیٹرنگ سیل) ایف سی اور حساس اداروں کے تربت اور بارکھان میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے تین کمانڈروں سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی بلوچستان نے بارکھان کے علاقے اناری میں سرچ آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بی ایل اے کا اہم کمانڈر بجار خان مارا گیا،جبکہ متعد د دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ کارروائی کے دوران ایف سی نے دہشت گردوں کے دو ٹھکانے تباہ کردیئے،آپریشن میں ایف سی کے سو جوانوں نے حصہ لیا،جبکہ دو ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل کی گئی تھی۔ دوسری جانب ایف سی نے کیچ کے علاقے شادی کور میں کالعدم بی ایل ایف کے خلاف کارروائی کی ایف سی ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی مدد سے ہونے والی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔ ایف سی نے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق ملزمان تربت اور گوادر میں دہشت گردی کےلئے منصوبہ بندی کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  واہگہ بارڈر کے راستے 24گھنٹے تجارت پاکستان اور بھارت کا اتفاق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker