تازہ ترینعلاقائی

کوئٹہ میں کانگو وائرس کی مریضہ جاں بحق‘ اب تک مرنیوالوں کی تعداد 9 ہو گئی

کوئٹہ (مانیٹرنگ سیل) کوئٹہ میں کانگو وائرس کے وار جاری ہیں۔ فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج مریضہ دم توڑ گئی۔ رواں سال کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد نو ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کانگو وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔ کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج مریضہ دم توڑ گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق افغانستان کی رہائشی بی بی فاطمہ کو چار روز قبل افغانستان سے کوئٹہ لایا گیا تھا جس کے بعد انکے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے کراچی بھجوائے گئے تھے جہاں خاتون میںکانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی۔ ڈاکٹرز کے مطابق کانگو وائرس کی تشخیص اور ڈائیلائسز مشین نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ وائرس کی تصدیق کیلئے خون کے نمونے کراچی بھجوانے پڑتے ہیں۔ رواں سال کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے کانگو وائرس کے 82 کیسز رپورٹ ہوئے جس میں 22 مریضوں میں کانگو وائرس کی تشخیص ہو گئی جبکہ رواں سال اب تک 9 افراد کانگو وائرس کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ:کلی فیض آباد میں پانی کی ٹینکی سے 4بچوں کی لاشیں برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker