پاکستانتازہ ترین

بلوچستان،سیکورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ،12دہشت گرد ہلاک،متعدد زخمی

quettaکوئٹہ (مانیٹرنگ سیل) بلوچستان میں ہفتہ کے روز ضلع کیچ کے علاقے مند میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں کم ازکم 12دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق ایف سی کے ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں نے فرنٹئیر کور کے قافلے پر حملہ کیا جس پر ایف سی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گردوں کے دو اہم کمانڈر بھی شامل ہیں اور بھاری تعدادمیں ہتھیار بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ آپریشن علاقے کی کلیرئنس تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ:سیکورٹی فورسزکاگھرپر چھاپہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد، ایک شخص گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker