تازہ ترینعلاقائی

کوئٹہ،میٹرک کے سالانہ امتحانات 18فروری سے شروع ہوں گے

quettaکوئٹہ(مانیٹرنگ سیل) بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے ضمنی امتحانات 2013ء کے فیل شدہ طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 2014ء، 18فروری 2014ء سے شروع ہوں گے جس کے لئے امتحانی فارم اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 24دسمبر 2013ء مقر کی گئی ہے جبکہ 100روپے لیٹ فیس کے ہمراہ 3جنوری 2014ء، دوگنا فیس کے ہمراہ 9جنوری 2014ء اور تین گنا فیس کے ہمراہ 16جنوری 2014ء تک فارم اور فیس جمع کرائی جاسکتی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق امتحانی فیس آرٹس گروپ 1400/=روپے اور سائنس گروپ کے لئے 1450/=روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ایک مضمون میں فیل شدہ طلباء کی امتحانی فیس برائے آرٹس گروپ 700/=روپے اور سائنس گروپ کی 725/=مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button