تازہ ترینعلاقائی

کوئٹہ میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے ٹریفک انجینئرنگ بیورو کاقیام

quettaکوئٹہ (نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے ٹریفک انجینئرنگ بیورو کاقیام،سگنلز کی تنصیب اور گاڑیوں کے شورومز کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے حوالے سے کمشنرکوئٹہ نے اجلاس طلب کرلیا ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کا گورنربلوچستان نے نوٹس لے لیا ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور مسائل کے حل کیلئے ایک مفصل رپورٹ ارسال کی تھی جسے سردخانے میں ڈال دیا گیاتھا ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے مذکورہ رپورٹ کو ٹریفک پولیس نے گورنربلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کو ارسال کیا ہے جس پر انہوں نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کمشنرکوئٹہ ڈویژن کو اس پر فوری عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ کوئٹہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث جو مسائل جنم لے رہے ہیں ان میں سے ٹریفک کے مسائل بھی سنگین صورتحال اختیار کرگئے ہیں شہریوں کی جانب سے ٹریفک کے اصولوں کی پابندی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہر کی معروف سڑکوں پر روزانہ ٹریفک جام رہنا روز کامعمول بن چکا ہے ٹریفک پولیس نے چھ ماہ قبل سابق حکومت کو ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے ایک رپورٹ ارسال کی تھی جس میں بتایاگیا کہ شہر کی آبادی میں بڑھتے ہوئے اضافے کے پیش نظر شہر کی سڑکیں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تنگ ہیں جبکہ سابق سٹی ناظم محمدرحیم کاکڑ نے شہر میں ٹریفک انجینئرنگ بیورو قائم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا تاحال اس پر عملدرآمد کویقینی نہیں بنایاجاسکا رپورٹ میں ٹریفک پولیس کی نفری میں اضافے کی بھی سفارش کی گی تھی اورشہر میں غیرقانونی طورپر قائم شورومز جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثرہورہی تھی اور ان کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کیلئے ایک سال قبل رپورٹ پیش کی گئی اس پر بھی آج تک عملدرآمدنہیں ہوسکا ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں ٹریفک کے نظا م کوبہتربنانے کیلئے فوری طور پر کوئٹہ میں ٹریفک انجینئرنگ بیورو کا قیام ٹریفک پولیس کی نفری میں اضافہ اور گنجان آباد علاقوں میں قائم شورومز کو شہر سے باہر منتقل کرنے اور شورومز مالکان کی جانب سے سڑکوں پرگاڑیوں کی خریدوفروخت پر پابندی کیلئے انتظامیہ کو کارروائی کرنے کی ہدایت کے حوالے سے سفارشات کی گی تھیں لیکن سابق حکومت نے مذکورہ رپورٹ کو سردخانے کی نظر کردیا تھا بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد ٹریفک پولیس نے مذکورہ رپورٹ گورنربلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کو ارسال کی جس پر انہوں نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو ٹریفک انجینئرنگ بیورو کے قیام اور سگنلز کی تنصیب کے ساتھ ساتھ شہرمیں قائم شورومز کوباہر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ کمشنر کوئٹہ نے ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے آج اجلاس طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں عدم اضافے کے خلاف سرکاری ملازمین کی ہڑتال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker