علاقائی

کوئٹہ:سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،بھاری مقدارمیں دھماکہ خیزمواد برآمد

کوئٹہ ﴿نامہ نگار﴾ کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا جو 23 مارچ کو تخریب کاری کیلئے استعمال ہونا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی  کوئٹہ لائی جارہی تھی کہ بلیلی  چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ملزم گاڑی چھوڑ کر بھاگ گئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جب ان کی گاڑی کی تلاشی لی تو تلاشی کے دوران گاڑی میں موجود بارودی سرنگیں اور 500کلو گرام دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا گیا سکیورٹی حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد 23مارچ کے موقع پر کوئٹہ میں تخریب کاری کیلئے لایا جارہا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker