پاکستان

کوئٹہ:بلوچستان پر توجہ نہ دی تو ایک اور بنگلا دیش بن جائیگا،شاہ زین بگٹی

کوئٹہ (نامہ نگار) بلوچ رہ نما شاہ زين بگٹی نے حکومت کو خبردار کيا ہے کہ بلوچستان کے معاملے پرتوجہ نہ دی گئی تو پاکستان کو بنگلہ ديش جيسے ايک اور سانحے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ لاہور ميں جمہوری وطن پارٹی کے رہ نما شاہ زين بگٹی کی قيادت ميں بلوچستان کے عوام کے ليے مساوی حقوق کے حق ميں اور مشرف دور ميں ہونے والی زيادتيوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کيا گيا۔ مظاہرے ميں کينال روڈ کے رہائشیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرين کا کہنا تھا کہ بلوچستان بھی پاکستان کا حصہ ہے اور بلوچ عوام کو ان کا حق ملنا چاہيے۔ شاہ زين بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچ رہنماؤں کے خلاف مقدمات واپس لينے کی بات کرتی ہے ليکن يہ زيادہ ضروری ہے۔ کہ  بلوچ عوام کا رياست پراعتماد بحال کيا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف، مریم اور صفدر نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے وزارت داخلہ سے رجوع کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker