تازہ ترینعلاقائی

کوئٹہ : 50سے زائد ڈاکٹروں نے رضاکارانہ گرفتاری دے دی

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) کوئٹہ میں 50سے زائد ڈاکٹروں نے سول لائن تھانے میں رضا کارانہ طور پر گرفتاری دے دی ہے۔ اس سے قبل بلوچستان حکومت نے 17نومبر کو شام سرکاری ڈیوٹی سے غیر حاضر تمام ہڑتالی ڈاکٹروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ 24 گھنٹے کے اندر اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوجائیں بصورت دیگر ان کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم حکومت کی دی گئی ڈیڈ لائن گزشتہ شام پوری ہو گئی تھی لیکن کوئی ہڑتالی ڈاکٹر ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہواتھا۔آج صبح ہڑتالی ڈاکٹروں نے ریلی نکالی تھی جس پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی تھی جبکہ ڈاکٹروں کی پولیس سے ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی جس کے بعد 50سے زائد ڈاکٹروں نے سول لائن تھانے میں پیش ہو کر رضا کارانہ گرفتاری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  دبئی: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ سیریز کا مکمل شیڈول جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker