پاکستان

کوئٹہ:پاکستان دفاع کونسل کا 10 مارچ کویوم یکجہتی بلوچستان منانے کا اعلان

کوئٹہ(ڈیسک رپورٹر) پاکستان دفاع کونسل کی جانب سے بلوچستان کے مخدوش حالات اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ یکجتی کے لئے 10مارچ کو یوم یکجتی بلوچستان منانے اور12اپریل کو کوئٹہ میں جسلہ عام کرنے کا اعلان۔  یہ فصیلہ کوئٹہ میں دفاع کونسل پاکستان کی جانب سے آل پارٹی کانفرنس میں دفاع کونسل کے چیرمین مولانا سمیع الحق کی صدرات  میں کیا گیاکانفرنس میں ملک بھر سے دینی سیاسی وسماجی جماعتوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی جبکہ بلوچستان کے قوم پرست سیاسی جماعتوں سمیت جمعیت علماء اسلام ف نے بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کی۔ کانفرنسں میں اعلانیہ جاری کیا گیا جس  میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کو چاہئے کہ تمام کام چھوڑ کر بلوچستان کے لاپتہ افراد کوبازیاب کرائے اور بلوچستان میں قتل عام پر ازخود نوٹس لے بلوچستان پر ظلم کرنے والوں کی نشاندہی کرنی ہو گی جنہوں نے بلوچستان میں قتل عام کیا انہیں منظر عام لایا جائےصوبائی خود مختاری ہر صوبے کا حق جو انہیں دینا چاہئے اعلانیہ میں کہاگیا کہ بلوچ ہمارا حصہ ہیں کوئی بھی بلوچستان کو ہم سے جدا نہیں کر سکتا۔
بلوچستان پاکستان کا تاج ہے بلوچستان میں افواج پاکستان اور حکمرانوں نے بہت ظلم کیا ہے جس کی وجہ سے آج صورتحال اتنی گمبیر ہوچکی ہے کہ لوگ آزادی سے کم بات نہیں کرتے فوج کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا  اعلانیہ میں کیا گیا کہ دفاع پاکستان بلوچستان کے عوام کی جائزہ مطالبات کے لئے ہر فارم پر لڑے گئی پرویز مشرف کا ٹرائل کیا جائے گیس رائلٹی کی تمام واجب الاداء رقم فوری طور پر ادا کیا جائے بلوچستان میں ہر طرح کا فوجی آپریشن بند کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت اپنی حد سے تجاوز نہ کرے ورنہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا،عقیل خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker