پاکستان

کوئٹہ:بلوچستان کے مسئلہ کا واحد حل پرویز مشرف کاٹرائل ہے، حمید گل

کوئٹہ(نامہ نگار) جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسئلہ کا واحدحل سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری اور ان کاٹرائل ہے، سابق صدر کے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں۔ کوئٹہ میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کاٹرائل ضروری ہے اور اگر انہیں ملک میں واپس لاکر گرفتار نہیں کیا جاتا تو ان کی عدم موجودگی میں بھی ٹرائل ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر دفاع کونسل پاکستان کے زیر اہتمام کل کوئٹہ میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب ہم لوگ بلوچ رہنماوٴں سے بات چیت کریں گے تووہ آزادی کے نعرے سے دستبردار ہوجائیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے روشن خیال پاکستان کا نعرہ دے کر قوم کو دو حصوں میں تقسیم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں  ساڑھے چارہزار مشتبہ افراد کی فہرست تیار، مولانا عبدالعزیز بھی فہرست میں شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker