علاقائی

سنجھورو:نیٹوفورسسزکی جانب سے قرآنِ پاک کی بے حرمتی پراحتجاجی ریلی

سنجھورو﴿نامہ نگار﴾سنجھورو شہر میں اہلسنت والجماعت کی جانب نیٹو فورسسز کی جانب سے قرآنِ پاک کی بے حرمتی پر احتجاجی ریلی۔ تفصیلات کے مطابق سنجھورو شہر میں نمازِجمعہ کے بعد اہلسنت والجماعت کی جانب سے مولانا مقبول احمد کھرل اور دیگر کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور امریکی و نیٹو فورسسز کے خلاف نارے بازی کی۔مولانا مقبول احمد کھرل اور دیگر علمائ اکرام نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمان افغانستان میں نیٹو فورسسز کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کے تمام ذمہ داران کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ دیگر علمائ نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان اسلام پر مر مٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں  اور مسلمان کسی بھی صورت میں اسلام اور قرآن کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔ ریلی کے شرکائ نے امریکہ کے صدر اور نیٹو کے کمانڈر کے پتلے بھی جلائے۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل : 1499کنال زمین ملی بھگت کے ساتھ سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ نے اپنے نام کرائی، جو عوام کے ساتھ ظلم ہے، عبد اللہ خان

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. Dunya k tmam Musalmanwn ko NATO Fources ky as Ghanaonay amal pr bhrpwr mzmt kr k apny mzhab sy lagao ka saboot dana chaiay ta k an kw aainda asa karny ki himmat na ho saky.

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker