تازہ ترینعلاقائی

دنیا کا دوسرا بڑا قرآن پاک ایبٹ آباد میں تیاری کےآخری مراحل میں

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ سیل) شہر کے ڈیری فارم کی جامع مسجد میں سیکڑوں افراد دنیا کے دوسرے بڑے قرآن پاک کی زیارت کے لئے پہنچ رہے ہیں  ۔ایبٹ آباد میں پاکستان کے نامور خطاط شبیر احمد نے دن رات کی محنت سے قرآن پاک تیارکیا ۔۔ جو دنیا کے دوسرے بڑے قرآن پاک کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ۔۔۔ قرآن پاک چھ جلدوں پر مشتمل ہے ، ہرجلد میں پانچ پارے ہیں ۔۔۔ اور ایک جلد کا وزن پنتیس کلو ہے ۔۔۔ مجموعی طورپر چھ جلدوں کا وزن دو سو دس کلو ہے ۔۔۔  قرآن پاک میں پانی کی جگہ اب زم زم کی سیاہی استعمال کی گئی ہے ۔قرآن پاک کی لمبائی تئیس فٹ جبکہ چوڑا ئی چھتیس فٹ ہے ۔۔ قرآن پاک میں عربی کے رسم الخط ، خط نسخ کا استعما ل کیا گیا ہے ۔۔۔  ایبٹ آباد کی جامع مسجد میں بڑی تعداد میں عوام نے اس قرآن پاک کے نسخوں کو دیکھنے کا شرف حاصل کیا ۔ مستقبل قریب میں خطاط اس قرآن پاک کے ترجمے اور تشریح کا بھی ارادہ رکھتے ہیں ۔۔۔  دوسری جانب اس کاوش میں حکومت کا خطاط کو کوئی تعاون حاصل نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں  سینئر صحافی و ایڈیٹر ضیاءشاہد بھی انتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker