پاکستانتازہ ترین

رینالہ خورد:نعوذباللہ قرآن پاک کو شہید کرنےکاواقعہ، ہزاروں افراد کاشدیداحتجاج

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر )نعوذباللہ قرآن پاک کو شہید کرنے کا واقعہ کے خلاف احتجاج ہزاروں افراد کا شدید احتجاج ٹائر جلا کر بامہ بالا تا رینالہ خورد روڈ بلاک کر دیا ملزم کو اندارج مقدمہ کے بعد سخت سزا دینے کا مطالبہ واقعات کے مطابق رینالہ خورد کے نواحی علاقہ بامہ بالا کا رہائشی نور محمد ولد دلی محمد کمہار جو جعلی پیر ی مریدی کر کے لوگوں کو تعویذ دیتا ہے نے گزشتہ روز توبہ نعوذ باللہ اپنے ایک ساتھی جعلی پیر کو بتایا کہ اگر وہ قرآن پاک کو پھاڑ کر شہید کر کے جو بھی کام کرئیگا وہ پورا ہوجائیگا اور قرآن پاک کو پھاڑ دیا جسپر علاقہ بھر میں اسشتیعال پھیل گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں افراد نے اس کے گھر کا گھیراؤ کر لیا گھر کا گھیراؤ کرنے کے بعد بامہ بالا رینالہ خورد روڈ کو بلاک کر دیا اور چار گھنٹے تک روڈ بلا کیے رکھا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا عوام کا کہنا تھا کہ یہ شخص واجب قتل ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button