پاکستانتازہ ترین

عید الاضحیٰ کے دوسرے روز قربانی کا سلسلہ جاری

کراچی،لاہور(پاک نیوز) عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی فرزندان توحید سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔رشتے داروں سے ملاقاتوں اور قربانی کے گوشت کی تقسیم بھی ہورہی ہے۔ خواتین قربانی کے گوشت سے مزے مزے کے پکوان تیار کررہی ہیں۔ کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتظامات ہیں اور مختلف مقامات پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔شہروں کو صاف ستھرا رکھنے،آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے انتظامیہ اور بلدیہ کا عملہ صفائی آپریشن میں مصروف ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے آلائشوں کو اکٹھا کرنے کا کام جاری ہے۔لاک ڈاؤن کے باعث زیادہ تر لوگوں نے گھروں میں رہنے یا رشتے داروں کو گھر جانے کو ہی ترجیح دی تاہم بعض شہریوں نے تفریحی مقامات کا بھی رخ کیا تاہم وہ بند ہونے کے باعث انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کھانے کےلیے بند ہیں تاہم وہاں پارسلز کی سہولت موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker