تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:آرپی او شیخوپورہ رینج کی کھلی کچہری، شکایات کا موقع پرازالہ

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ آر پی او شیخوپورہ رینج کی بھائی پھیروہا ئی سکو ل نمبر ﴿1﴾ میں کھلی کچہری لوگوں کی شکایات کا موقع پر ازالہ ۔منشیات کے گڑھ بھائی پھیرو سمیت پورے ریجن سے منشیات فروشوں کا خاتمہ کر کے دم لونگا۔عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔تھانے شریفوں کیلیے دار الامن اور بدمعاشوں کیلیے عبرت کا نشان بنا دونگا۔منشیات فروشوں کیلیے سفارش کر نے والے اسمبلی ممبران کی نااہلی کیلیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجوں گاتفصیلات کے مطابق۔ گزشتہ روز آر پی او شیخوپورہ رینج چوہدری ذوالفقار چیمہ نے بھائی پھیرو ہائی سکول نمبر﴿1﴾ میں منعقد کی گئی پر ہجوم کھلی کچہری کے دوران صحافیوں و عوامی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے چارج سنبھالتے ہی ڈسٹرکٹ قصور ،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب میں منشیات فروشوں ،ڈاکوئوں،جوائ مافیا و دیگر جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم جاری کردیا تھا انہوں نے کہا کہ تحصیل پتوکی خاص کر بھائی پھیرو منشیات فروشی انتہا پر ہے ۔جس کی وجہ سے یہاں کی نوجوان نسل تباہ ہورہی تھی مزید انہوں نے کہا کہ انشا ئ اللہ جب تک میں یہاں تعینات ہوں جرائم پیشہ لوگوں کا مکمل طور پر صفایا کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے گڑھ بھائی پھیرو سمیت پورے ریجن سے منشیات فروشوں کا خاتمہ کر کے دم لونگا۔عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔تھانے شریفوں کیلیے دار الامن اور بدمعاشوں کیلیے عبرت کا نشان بنا دونگا۔منشیات فروشوں کیلیے سفارش کر نے والے اسمبلی ممبران کی نااہلی کیلیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجوں گا۔ اس موقع پر ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ،ایس ایس پی عرفان اللہ خان ،ڈی ایس پی پتوکی محمد اکرام خان، ایس ایچ او سردار محمد امجد ڈوگرسٹی تھانہ بھائی پھیرو،ایس ایچ او تھانہ صدر عمران سعید ودیگر آفیسران بھی موجود تھے اور بھائی پھیرو پریس کلب کے سرپرست حاجی محمد رمضان نے آر پی او شیخوپورہ رینج چوہدری ذوالفقار چیمہ کے آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسے مزید جاری رکھا اور سخت سے سخت کیا جائے ۔صحافی رانا دلشاد نے کہا کہ پولیس نے روئی کی گانٹھین پکڑ کعر خورد برد کر لی ہیں۔انجمن تاجراں بھائیی پھیرو کے ملک عبدالحفیظ اور دیگر نے بھی اپنی اپنی گزارشات پیش کیں۔ اس موقع پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے علاقہ میں امن امان بحال رکھنے اوربے شمار دھندہ گیروں کو پکڑ کر مقدمات درج کرکے جیل بھیجنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیابعدازاں لوگوں کی پولیس کے متعلق شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ رینج نے موقع پر احکامات جاری کئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button