تازہ ترینفن فنکار

اداکار ننھے کوبچھڑے چھبیس برس گزر گئے

لاہور(نمائندہ شوبز) مزاحيہ اداکاری ميں اپنے منفرد انداز سے فلم بينوں کے دلوں پرراج کرنے والے فنکار ننھا کی آج چھبیسویں برسی منائی جا رہی ہے۔ گول مٹول چہرے والے اس خوبصورت اداکار کی فنی زندگی نشیب و فراز سے بھری تھی۔  اپنے فربہ جسم اورکاٹ دارجملوں سے مزاح پیدا کرنے والے  فنکار ننھا کا اصل نام محمد رفیع خاور تھا۔ جنہوں نے انیس سو چونسٹھ میں ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔ ننھا جب ٹی وی پلے الف نون ميں جلوہ گرہوئے تو انہوں نے اپنی بے ساختہ اداکاری سے تہلکہ مچا ديا۔ فلم سازوں نے ننھا کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے لگے۔ جلد ننھا ہر فلم کی ضرورت بن گئے۔ ان کی مقبول فلموں میں پردے میں رہنے دو، آس ۔ نوکر،دبئی چلو،سالا صاحب اور آخری جنگ شامل ہیں۔ پاکستانی فلمی صنعت میں رنگیلے اور منور ظریف کی جوڑی کے بعد  ننھا اور علی اعجاز کی جوڑی کو بہترین قرار دیا جاتا ہے۔ اپنے کیرئیر کے عروج پر وہ ساتھی اداکارہ نازلی کی زلف کے اسیر ہوئے مگر محبت میں ناکامی ان کا مقدر ٹھہری اور وہ اسی غم میں اپنی جان سے گزر گئے۔

یہ بھی پڑھیں  نیب مریم نواز کو گرفتار ی سے10روز قبل آگاہ کرے: لاہور ہائیکورٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker