راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) جنرل راحیل شریف نے 15 ویں آرمی چیف کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جنرل راحیل شریف کو تین سال کیلئے نیا آرمی چیف مقرر کیا ہے۔ جمعہ کے روز سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی نے پاک فوج کی کمان ان کے حوالے کی۔