پاکستانتازہ ترین

ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے: آرمی چیف

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کر کےشوال آپریشن کےدوران اگلے مورچوں پرجنگ میں حصہ لینے والے جوانوں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے مقصد کے حصول تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شوال کے گرد تمام پہاڑی چوٹیوں کو دہشتگردوں سے پاک کرانے کے بعد شوال کی چوٹیوں کا کنٹرول پاک فوج نے سنبھال لیا ہے۔ آرمی چیف نے شوال آپریشن کے دوران اگلے مورچوں پر جنگ میں حصہ لینے والے جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے لئے باعث فخر اور عظیم اعزاز ہے کہ اتنی باصلاحیت، دلیر اور پرعزم فوج کی کمانڈ کررہا ہوں، ہمارا عزم ہے کہ ہم ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے مقصد کے حصول تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے،ہر قیمت پر ملک بھر میں موجود دہشتگردوں،ان کے مددگاروں اور مالی معاونین کیخلاف بلامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ اس سے پہلے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقوں اور جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف کو وانا میں تعمیر و ترقی اور بحالی کا کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے شمالی وزیرستان میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker