بین الاقوامیتازہ ترین

آرمی چیف کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات

روم(مانیٹرنگ سیل)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اٹلی کے آرمی ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا،اس موقعے پر پاکستان اور اٹلی نے مسلح افواج کے درمیان تربیتی امورمیں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اطالوی فوج کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آرمی چیف نے اٹلی کی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات کی۔ جس میں دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پربات چیت کی گئی۔ اطالوی آرمی چیف نے خطے کی سلامتی کے لئے پاک فوج کی قربانیوں پرخراج تحسین کیا۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف میں پھوٹ، ناراض اراکین نے3ستمبرکوہنگامی اجلاس بلالیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker