رحیم یارخان (ڈیسک رپورٹر)رحیم یارخان میں پولیس نے سونے کے سکوں سے بھری مبینہ دیگ کیلئے قبریں کھودنیوالے جعلی پیر سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان تھانا رکن پور کے علاقے ٹْھل حسن میں قبریں کھود رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر جمن شاہ سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان تین قبرین کھود چکے تھے۔جعلی پیر نے ملزمان کو بتایاتھا کہ قبروں میں سونے کے سکوں سے بھری دیگیں موجود ہیں جس پر تمام ملزمان قبریں کھودرہے تھے کہ عین اسی وقت پولیس نے چھاپا مار کر ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا،واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
You must be logged in to post a comment.