تازہ ترینعلاقائی

رحیم یارخان:UPI،USI سروے کے خلاف اساتذہ میں سخت اضطراب پایاجاتا ہے

4رحیم یارخان(نامہ نگار)تدریسی لحاظ سے اہم دنوں میں یو پی ای ،یو ایس ای سروے کرائے جانے کے خلاف اساتذہ میں سخت اضطراب پایاجاتا ہے۔ معلمات کو اس سروے میں شامل کرنا اخلاقی اورمزہبی اقدار کی کھلی مخالفت ہے۔ اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیاگیا تو ہم عدالت سے رجوع کریں گے ان خیالات کااظہارضلعی صدر محمدخالد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ایک طرف محکمہ تعلیم نے سالانہ امتحانات کے لئے یہی تاریخیں مقرر کیں ہیں اور انہی دنوں میٹرک کے سالانہ امتحان منعقد ہورہے ہیں اساتذہ اورمعلمات اس صورتحال میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے۔ سروے کے حوالے سے تمام معلومات متعلقہ محکموں سے براہ راست حاصل کی جاسکتی ہے اس ضمن میں حکام بالا محکمہ شماریات ،محکمہ صحت اور متعلقہ یونین کونسلز سے معلومات کرکے اس ہدف کو پورا کرسکتے ہیں۔ اساتذہ کو اس طرح کی دہری ذمہ داریان دینے معیار تعلیم گررہا ہے جو وزیراعلی پنجاب کے ویژن (پڑھا لکھاپنجاب) کی کھلی مخالفت ہے۔ اس موقع پر طاہر محمداختر،ارشد جہانگیر، محمداظہرحسین، میاں محمد رمضان، مقبول احمد پینہ ، محمداجمل صدیقی، محمد یونس چوہدری، صغیر حسین انجم، محمدزاہد چوہدری، خالد محمود شاہین ودیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button