تازہ ترینعلاقائی

رحیم یارخان:بھائی نےشادی شدہ بہن کوکاری قرار دے کر موت کے گھاٹ اتاردیا

qatalرحیم یا رخان(نامہ نگار) حقیقی بھائی نے شادی شدہ بہن کو کاری قرار دے کر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزم آلہ قتل سمیت فرار۔پولیس کو قتل کی واردات بارے گھنٹوں بعد اطلاع ملی نعش قبضے میں لے کر پسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل۔فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے رات بھر جگہ جگہ چھاپے دوسرے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ شام موضع چاچڑاں شریف کے رہائشی محمد اصغر کو اپنی شادی شدہ بہن نسیم بی بی پر شبہ تھا کہ اس نے تعلقات استوار کر رکھے ہیں جس کا شوہر ایاز احمد بھی ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ہے شبہ پر ملزم اصغر نے گھر میں موقع پا کر نسیم بی بی پر فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود آلہ قتل سمیت دریائی علاقہ کی طرف فرار ہو گیا۔جبکہ مقتولہ نسیم بی بی کے ورثاء نے قتل کی اس واردات بارے پولیس کو کئی گھنٹوں بعد اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ نسیم کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔جبکہ دوسرے حقیقی بھائی غلام حسین کی رپورٹ پر فرار ہونے والے ملزم اصغر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا رابطہ کرنے پر ایس ایچ او محمد اشرف نے بتایا کہ فرار ہونے والے ملزم اصغر کی گرفتاری کے لئے رات بھر چھاپے مارے ہیں تاہم گرفتاری نہ ہو پائی ہے ملزم کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ملکی سلا متی کے لئے جان کے نذرانے پیش کرنے والے قوم کے ما تھے کا جھومر ہیں . چوہدری ند یم عبا س ربیر ہ کھرل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker